ابنا: جعفریہ یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے آرگنائزر اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند احمد ترابی مرکزی نمائندے کی حیثیت سے ان دنوں گلگت بلتستان کے تنظیمی دورے پر ہیں اور وہ اپنا دورہ گلگت مکمل کرنے کے بعد بلتستان کے دارالخلافہ اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ بلتستان میں وہ معروف عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، آغا سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان اور دیگر شخصیات اور تنظیمی وفود سے ملاقاتیں کرینگے اور جعفریہ یوتھ کی تنظیم سازی اور مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ پاکستان اظہار بخاری کے دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینگے۔
.......
/169